اونٹاریو میں صحت کے پیشہ وارانہ ماہرین کی تعداد 400,000 سے زیادہ ہے۔ ان میں ڈاکٹرز، ڈینٹیسٹس، نرسیں، کنیزولوجسٹس، مساج تھراپیسٹس اور دیگر کئی ماہرین شامل ہیں۔ اونٹاریو کے ہیلتھ ریگولیٹرز وہ 26 کالج ہیں جو ان کی نگرانی کرتے ہیں۔ ہمیں کالج کہا جاتا ہے، مگر ہم کوئی ایسے اسکول یا تنظیمیں نہیں ہیں، جو صحت کے پیشہ ورانہ ماہرین کی نمائندگی کرتے ہوں۔ اونٹاریو ہیلتھ ریگولیٹرز:
- اونٹاریو میں باضابطہ ہیلتھ پروفیشنل بننے کے لیے، شرائط متعین کرتے ہیں۔ صحت کے صرف مستند پیشہ ورانہ ماہرین کو پریکٹس کرنے کے لیے رجسٹر کیا جاتا ہے۔
- پریکٹس کے لیے معیارات اور قواعد متعین کرتے ہیں، تاکہ آپ اور آپ کی فیملی کو صحت کے مستند پیشہ وارانہ ماہرین کی جانب سے ایک محفوظ، مجرب اور موزوں نگہداشت/سروس موصول ہو سکے۔
- صحت کے پیشہ وارانہ ماہرین کے لیے سالانہ ایسے پروگراموں میں شرکت کرنا لازمی قرار دیا جاتا ہے جو ان کے علم اور مہارتوں کو تازہ ترین رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
- رجسٹر شدہ پیشہ وارانہ ماہرین کی آن لائن فہرست فراہم کرتے ہیں، تاکہ آپ ماہرین کی حیثیت کی آسانی سے توثیق کر سکیں۔
- اپنے زیر ضابطہ ماہرین کے بارے میں شکایات موصول کرتے ہیں اور ان کی تفتیش کرتے ہیں۔
ذیل میں اونٹاریو کے تمام 26 ہیلتھ ریگولیٹرز کے لیے ویب سائٹس کی فہرست دی گئی ہے۔ وہاں پر، آپ ان میں سے ہر ایک کے بارے میں زیادہ تفصیلی اور قابل بھروسہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ (درج ذیل لنکس پر کلک کرنے سے آپ کو دوسری ویب سائیٹ کی جانب بھیج دیا جائے گا۔)
اونٹاریو کے تمام ہیلتھ ریگولیٹرز آپ کی مدد کے لیے حاضر ہیں۔ اگرچہ یہ ویب صفحہ کئی زبانوں میں دستیاب ہے، مگر ہو سکتا ہے کہ کچھ کالج تمام زبانوں میں سروس فراہم کرنے کے قابل نہ بھی ہوں۔ براہ کرم کسی بھی کالج کی ترجمہ کی پالیسیوں کے بارے مزید میں جاننے کے لیے، اس کالج سے رابطہ کریں۔
- آکوپنکچرسٹ
- آڈیولوجسٹ
- کیروپوڈسٹ
- کیروپریکٹرز
- ڈینٹل ہائجینسٹس
- ڈینٹل ٹیکنالوجسٹس
- ڈینٹسٹس
- ڈینچورسٹس
- ماہر غذائیات
- ہومیو پیتھس
- کنیزیالوجسٹس
- مساج تھراپسٹس
- میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجسٹس
- میڈیکل ریڈیئیشن ٹیکنالوجسٹس
- مڈوائوز
- نیچرو پیتھس
- نرسز
- آکوپیشنل تھراپسٹس
- آپٹیشیئنز
- آپٹومیٹرسٹس
- فارماسسٹس اور فارمیسی ٹیکنیشنز
- فزیشنز اور سرجنز
- فزیو تھراپسٹس
- سائیکالوجسٹس اور سائیکولوجیکل ایسوسی ایٹس
- سائیکو تھراپسٹس
- ریساپائیریٹری تھراپسٹس
- سپیچ لینگوئج پیتھالوجسٹس
- روائیتی چائینیز ادویات کے پریکٹیشنرز