ہم کیا کرتے ہیں

اونٹاریو میں صحت کے پیشہ وارانہ ماہرین کی تعداد 400,000 سے زیادہ ہے۔ ان میں ڈاکٹرز، ڈینٹیسٹس، نرسیں، کنیزولوجسٹس، مساج تھراپیسٹس اور دیگر کئی ماہرین شامل ہیں۔ اونٹاریو کے ہیلتھ ریگولیٹرز وہ 26 کالج ہیں جو ان کی نگرانی کرتے ہیں۔ ہمیں کالج کہا جاتا ہے، مگر ہم کوئی ایسے اسکول یا تنظیمیں نہیں ہیں، جو صحت کے پیشہ ورانہ ماہرین کی نمائندگی کرتے ہوں۔ اونٹاریو ہیلتھ ریگولیٹرز:

  • اونٹاریو میں باضابطہ ہیلتھ پروفیشنل بننے کے لیے، شرائط متعین کرتے ہیں۔ صحت کے صرف مستند پیشہ ورانہ ماہرین کو پریکٹس کرنے کے لیے رجسٹر کیا جاتا ہے۔
  • پریکٹس کے لیے معیارات اور قواعد متعین کرتے ہیں، تاکہ آپ اور آپ کی فیملی کو صحت کے مستند پیشہ وارانہ ماہرین کی جانب سے ایک محفوظ، مجرب اور موزوں نگہداشت/سروس موصول ہو سکے۔
  • صحت کے پیشہ وارانہ ماہرین کے لیے سالانہ ایسے پروگراموں میں شرکت کرنا لازمی قرار دیا جاتا ہے جو ان کے علم اور مہارتوں کو تازہ ترین رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
  • رجسٹر شدہ پیشہ وارانہ ماہرین کی آن لائن فہرست فراہم کرتے ہیں، تاکہ آپ ماہرین کی حیثیت کی آسانی سے توثیق کر سکیں۔
  • اپنے زیر ضابطہ ماہرین کے بارے میں شکایات موصول کرتے ہیں اور ان کی تفتیش کرتے ہیں۔

ذیل میں اونٹاریو کے تمام 26 ہیلتھ ریگولیٹرز کے لیے ویب سائٹس کی فہرست دی گئی ہے۔ وہاں پر، آپ ان میں سے ہر ایک کے بارے میں زیادہ تفصیلی اور قابل بھروسہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ (درج ذیل لنکس پر کلک کرنے سے آپ کو دوسری ویب سائیٹ کی جانب بھیج دیا جائے گا۔)

اونٹاریو کے تمام ہیلتھ ریگولیٹرز آپ کی مدد کے لیے حاضر ہیں۔ اگرچہ یہ ویب صفحہ کئی زبانوں میں دستیاب ہے، مگر ہو سکتا ہے کہ کچھ کالج تمام زبانوں میں سروس فراہم کرنے کے قابل نہ بھی ہوں۔ براہ کرم کسی بھی کالج کی ترجمہ کی پالیسیوں کے بارے مزید میں جاننے کے لیے، اس کالج سے رابطہ کریں۔

5 ways regulation helps instill confidence

Five Ways Regulation Helps Instill Confidence in Health Professionals

How do you know if you’re receiving competent, safe and ethical care from a qualified health professional? Oftentimes we’ll search online and read reviews, or we’ll ask family and friends for recommendations. These are powerful resources, but there’s one more resource: The 26 colleges that regulate many health professionals working in Ontario. While these organizations […]

Read More
4 things you can learn

Four things you can learn about regulated health professionals

Health care is often about asking good questions and gathering important information. Health professionals such as doctors, nurses and dentists gather certain details about their patients/clients to help provide them with the best care possible. But you can access details about them, too. This information is readily available online through Ontario’s health regulatory colleges and […]

Read More