اونٹاریو میں جب آپ اصولوں کے دائرے میں کام کرنے والے کسی ہیلتھ کیئر پروفیشنل کے پاس جائیں تو آپ یہ توقع کرنے کا حق رکھتے ہیں:
- آپ ہر ہیلتھ کیئر ریگولیٹر کی ویب سائٹ پر موجود آن لائن رجسٹر سے اپنے ہیلتھ کیئر پروفیشنل کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
- آپ کا ہیلتھ کیئر پروفیشنل مجوزہ علاج یا آپریشن کی تفصیل سادہ انداز میں بیان کرے گا۔
- آپ کا ہیلتھ کیئر پروفیشنل سروسز کی فیس یا لاگت کی تفصیل بیان کرے گا۔
- آپ مجوزہ علاج یا آپریشن مسترد بھی کر سکتے ہیں۔
- آپ سوالات پوچھ سکتے ہیں، خدشات پر بات کر سکتے ہیں۔
- آپ کی صحت کی نگہداشت کے بارے میں کی فیصلہ سازی میں آپ کو شریک کیا جائے گا۔
- آپ کو آپ کی حالت کے مطابق علاج فراہم کیا جائے گا۔
- آپ کا علاج محفوظ انداز میں کیا جائے گا۔
- آپ کا علاج احترام اور سمجھداری کے ساتھ کیا جائے گا۔
- آپ کے پاس معلومات موجود ہونی چاہییں کہ صحت بدلنے یا خراب ہونے کی صورت میں آپ کو کیا کرنا ہے۔
- آپ کی نجی معلومات خفیہ رہیں گی۔
- آپ کسی طبی خدشے کا اظہا رکرنے یا شکایت درج کروانے کے لیے اونٹاریو ہیلتھ کیئر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
اونٹاریو ہیلتھ ریگولیٹرز آپ کے حقوق کا تحفظ کس طرح کرتے ہیں یہ جاننے کے لیے نیچے دئیے گئے پروفیشنل لنک پر کلک کریں:
(نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کرنے سے آپ کو دوسری ویب سائٹ کی طرف بھیجا جائے گا، ممکن ہے وہ ویب سائٹ آپ کی زبان میں نہ ہو؛)
- ماہرین آکو پنکچر
- آڈیو لوجسٹ
- کیروپوڈسٹ
- کیروپریکٹر
- ڈینٹل ہائی جینسٹ
- ڈینٹل ٹیکنالوجسٹ
- ڈینٹسٹ
- ڈینچرسٹ
- ماہرِ غذائیت
- ہومیوپیتھ
- کینزیولوجسٹ
- مساج تھیراپسٹ
- میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجسٹ
- میڈیکل ریڈی ایشن ٹیکنالوجسٹ
- دائیاں
- نیچروپیتھ (فطری معالجہ)
- نرس
- اوکوپیشنل تھیراپسٹ
- اوپٹیشن
- اوپٹومیٹرسٹ
- فارماسسٹ
- فزیشن اور سرجن
- فزیوتھیراپسٹ
- سائیکولوجیکل ایسوسی ایٹ
- سائیکولوجسٹ
- ماہرِ امراض تنفس
- ماہرِ امراضِ کلام
- روایتی چینی ادویات کا ماہر