پبلک رجسٹروں میں دی معلومات قابلِ اعتماد اور تازہ ترین ہوتی ہیں۔

اونٹاریوں میں جس کو بھی کام کی اجازت ملتی ہے وہ محفوظ، بہترین اور اخلاقی اصولوں کے عین مطابق خدمات فراہم کرنے کے اپنے کالج کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔ رجسٹر سے آپ یہ بھی جان سکتے ہیں کہ آیا کسی ہیلتھ کیئر پروفیشنل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کا سامنا تو نہیں رہا۔

رجسٹروں کے نام مختلف بھی ہو سکتے ہیں

اونٹاریو ہیلتھ ریگولیٹرز اپنے پبلک رجسٹر کے لیے مختلف نام استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ اس طرح کے الفاظ بھی دیکھیں گے: پروفیشنل تلاش کریں، ڈاکٹر کی تلاش، ممبر کی تلاش، رجسٹری یا ممبر کی پروفائل کی تلاش۔

مندرجہ ذیل چیزیں جاننے کے لئے رجسٹر استعمال کریں:

  • آیا آپ کا ہیلتھ کیئر پروفیشنل ہیلتھ پروفیشن کالج میں رجسٹرڈ ہے یا نہیں
  • وہ کہاں کام کرتا ہے
  • ان سے رابطے کی معلومات کیا ہیں
  • وہ کون سی زبان بولتا ہے
  • ان کی پیشہ وارانہ مہارت کی تصدیق کیا ہیں
  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تو نہیں کی

اپنے ہیلتھ کیئر پروفیشنل کے بارے میں رجسٹر ڈھونڈنے کے لیے نیچے دئیے گئے پروفیشنل لنک پر کلک کریں:

(نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کرنے سے آپ کو دوسری ویب سائٹ کی طرف بھیجا جائے گا، ممکن ہے وہ ویب سائٹ آپ کی زبان میں نہ ہو؛)