لوگوں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

  • ہم اونٹاریو میں اصولوں کے دائرے میں کام کرنے کے خواہش مند ہیلتھ پروفیشنل کے لئے مطلوبات مقرر کرتے ہیں۔ صرف اہل ہیلتھ پروفیشنل ہی کام کر سکتے ہیں۔
  • ہم کام کے معیارات متعین اور انہیں نافذ کرتے ہیں تاکہ آپ اور آپ کے اہل خانہ ماہر ہیلتھ پروفیشنلز سے محفوظ، اخلاقی حدود پر مبنی اور بہترین علاج معالجہ حاصل کریں۔
  • ہمارے یہاں کوالٹی اشورنس پروگرام بھی موجود ہیں تاکہ رجسٹرڈ شدہ ہیلتھ پروفیشنل اپنے علم اور مہارتوں کو جدید تقاضوں کے مطابق رکھیں اور پورے کیرئیر میں محفوظ، اخلاقی حدود پر مبنی اور بہترین ہیلتھ کیئر فراہم کر سکیں۔
  • ہم پبلک رجسٹرز فراہم کرتے ہیں تاکہ آپ تصدیق کر سکیں کہ آیا آپ کا ہیلتھ کیئر پروفیشنل کام کرنے کا اہل ہے یا نہیں۔
  • اگر آپ کو اپنے ہیلتھ کیئر پروفیشنل کی طرف سے علاج معالجے کے بارے میں شکایات یا خدشات ہیں تو فوری مدد حاصل کریں.

 

اس ویب سائٹ سے آپ ہر ادارہ کی طرف سے مندرجہ ذیل سروسز حاصل کر سکتے ہیں:

ذیل میں اونٹاریو کے تمام 26 ہیلتھ کیئر ریگولیٹرز کی ویب سائٹس کی فہرست دی جا رہی ہے۔ یہاں آپ ان کے بارے میں مزید تفصیلی اور مستند معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

(نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کرنے سے آپ کو دوسری ویب سائٹ کی طرف بھیجا جائے گا، ممکن ہے وہ ویب سائٹ آپ کی زبان میں نہ ہو؛)